اس خاتون کو کل پولیس نے کس انوکھے جرم میں گرفتار کر لیا ؟ شرقپور سے حیران کن خبر

موڑکھنڈا(ویب ڈیسک) موڑکھنڈا کے ٹرسٹ ہسپتال میں گزشتہ روز شرقپور کی رہائشی سونیا بی بی کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جبکہ ملک آباد کے رہائشی فیاض کی بیوی شاہین بی بی نے بچے کو جنم دیا۔گزشتہ شب جب فیاض کی بیوی واش روم گئی تو سونیا بی بی وہاں پر اپنی نومولود بیٹی چھوڑ کر فیاض

کا بچہ لے کر غائب ہو گئی۔پولیس نے ہسپتال انتظامیہ کی مدد سے شرقپور سے گرفتار کر لیا، بچہ اصل والدین کے حوالے کر دیاگیا۔ سونیا بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔