بریکنگ نیوز: پاکستان زندہ باد۔۔!! بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑگئی

کراچی (ویب ڈیسک) امریکہ نے بھارت کے منہ پر سچ کا طمانچہ دے مارا ہے، جو متصدقہ اور غیر جانبدار تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں انہیں جھٹلانا بھارت کے بس سے باہر ہوگیا ہے۔ امریکہ کے پروفیشنل اسٹاف کی جانب سے چلائی جانے والی ویب سائٹ “F-16.net” نے حالیہ انکشاف کیا

ہے 27 فروری 2019 کو آپریسن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 بی بلاک 20 ایم ایل یو نے بھارتی ایڈوانس سُخوئی لڑاکا طیارے ایس یو-30 ایم کے آئی ائیر فریم نمبر 84606 کو نشانہ بنایا تھا۔ ویب سائٹ کے مطابق کومبیٹ ائیر پیٹرول کے دوران اسکوڈرن لیڈرن حسن صدیقی نے پاک فضائیہ کے کنٹرولرز کی ہدایت پر بھارت کے ای یو-30 ایک کے آئی کو نشانہ بنایا۔ پائلٹ نے ایک اے آئی ایم – 120 سی – 5 میزائل فائر کیا جو بھارتی سخوئی کی تباہی کا باعث بنا۔