مودی سرکار بے بس ۔۔ ۔ ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس نے کتنی تباہی مچا دی ؟ تفصیلات جان کر آپ کہیں گے کہ یہ مصیبت تو آئی ہی ان کے لیے ہے

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت کی مودی سرکار اپنے دیس میں عالمی موذی مرض “کورونا ” کے سامنے بند باندھنے میں ناکام ہو گئی ہے اور روزانہ ہزاروں کی بنیاد پر نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں نئے کیسز کی تعداد میں 53ہزار 601نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ وائرس کی وجہ

سے 871 اموات ریکارڈ کی گئیں۔بھارتی میڈیاکےمطابق نوول کورونا وائرس وبائی مرض کےخلاف عالمی جنگ کےتازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق بھارت میں نوول کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد منگل کو بڑھ کر 22لاکھ 68ہزار676ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اموات کی تعداد 45ہزار کی حدعبور کرکے 45ہزار257تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں نئے کیسز کی تعداد میں 53ہزار 601نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ وائرس کی وجہ سے 871 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران 47 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔