14 لاکھ روپے نقد اور لاکھوں کا سونا لیکر گھر سے بھاگنے والی عشق میں مبتلا لاہور کی لڑکی کا افسوسناک انجام

لاہور (ویب ڈیسک)لیاقت آباد میں 31سالہ نائلہ کی موت کی واردات ٹریس ہو گئی ، چچا زاد ملزم اعظم گرفتار.تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کی رہائشی نائلہ ایک ماہ قبل اپنے چچا کے بیٹے اعظم سے شادی کرنے کے لیے بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی اور جاتے ہوئے14لاکھ روپے نقدی

اور لاکھوں کے طلائی زیورات وغیرہ بھی ساتھ لے گئی ملزم اعظم نائلہ کے پاس موجود بڑی رقم اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر لالچ میں آ گیا اور رقم ہتھیانے کے لیے نائلہ کو دھوکے سے دیپالپورہ اْوکاڑہ لے جا کر زندگی سے محروم کردیا اور اسکو کھیتوں میں پھینکنے کے بعد رقم اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہو گیا تھا ۔ نائلہ کے ورثاء نے تھانہ لیاقت آباد میں جبکہ اوکاڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف302 کا مقدمہ درج کیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد سجاد رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم اعظم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پو لیس تھا نہ صد ر پھو لنگر نے پلا ٹ کا جھا نسہ دیکر فا ر م کے پر سا د ہ لو ح لو گو ں سے ہزا ر و ں روپے ہتھیا نے والی خوا تین کو حرا ست میں لے لیا۔ تفصیل کے مطا بق شما ئلہ شر یف اور شبا نہ مبشر خوا تین اپنے آ پ کو یو نا ئٹیڈ ما ر کیٹنگ اینڈ ڈو یلپر کمپنی کی ملا ز م ظا ہر کر کے پلا ٹ دینے کا جھا نسہ دیکر جمبر میں سا د ہ لو ح لو گو ں سے فا ر م کے نا م پر 6ہزا ر روپیہ وصو ل کر رہی تھیں کہ کسی نے پو لیس کو اطلا ع دی کہ نو سر با ز خوا تین لو گو ں کو پلا ٹ کا جھا نسہ دیکر رقم ہتھیا رہی ہیں۔