سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا یا نہیں ، عید کس دن ہو گی ؟ خبر آگئی

جدہ (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق سعودی عرب میں آج ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں منگل 21 جولائی کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں یکم ذی الحج بدھ 22 جولائی کو ہوگی۔سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حج کا رکن

• اعظم وقوف عرفہ جمعرات 30 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔قبل ازیں عرب میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حوطہ سدیر اور تمیر کی رصدگاہوں نے ذی الحج کاچاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔علاوہ ازیں سعودی ماہرین فلکیات نے بھی آج شام ذی الحج کاچاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کی تھی، ماہرین کا کہنا تھا کہ منگل 21 جولائی ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا۔یہ بات وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ذُوالحج1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہو چکی ہے۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر اس بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بادل ہیں تو Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھ لیں۔