بڑی خوشخبری: تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑیکمی کا اعلان کر دیا گیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی رواں ہفتے تیل کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا سامنے آنا ہے۔برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکہ اور اس کے علاوہ جن


ممالک نے لاک ڈاون بحال کیے ہیں ان کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ جمعہ کو برطانوی خام تیل کی قیمت میں سینٹ یا اعشاریہ 6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ اس کی فی بیرل قیمت 42.10ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت اعشاریہ آٹھ فیصد یعنی تینتیس سینٹس کی کمی کے ساتھ 39.29ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کی نسبت تین جب کہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کی نسبت دو فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ متعدد ماہرین سمجھ رہے تھے کہ کورونا کی وبا کے بعد ایک بار پھر تیل کی قیمتو٘ں میں اضافہ ہوگا اور کاروبار میں بہتری ہوگی تاہم امریکہ میں ایک بار پھر ریکارڈ کیسز نے معیشت کے مستقبل پر دوبارہ سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔