فواد چوہدری کی شامت آوے ہی آوے : تحریک انصاف اور عمران حکومت کے بارے میں ایسا بیان جاری کر دیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کو مائنس کرنے والی کوئی بات نظر نہیں آ رہی۔ شیخ رشید ایسی باتیں کیوں کر رہے ہیں وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان سے کہا تھا پہلے سال احتساب کا عمل مکمل کر لیں اب ہم ایک ایسی ریڑھی کھینچ رہے ہیں

جس کے ٹائروں سے ہوا نکل چکی ہے۔یاد رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس سے قبل کہا ہے کہ ہم آخری چوائس نہیں ہیں اور مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی بھرتی اوپن میرٹ پر ہوئی۔ میری کوشش ہے کہ کوئی مزدور بیروزگار نہ ہو۔ انہوں نے ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ مائنس ون ہیں، اگر مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا۔ پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھوئیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 14 وزارتیں چلائی ہیں مجھے ایک انجکشن نہیں مل رہا تھا، ساری قوم کو اپوزیشن نے لوٹ کر مارڈالا ہے۔ یہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں۔ ان کے کیسز سنجیدہ ہیں اس سے ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت بے وقت کم کی گئی۔ وہ قیمت کم کرنے کا وقت نہیں تھا جب کہ چینی کا کیس بہت سیریس ہو رہا ہے اور میں آٹا چینی کی برآمد کے سخت خلاف تھا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو سازشی ہیں۔ امید ہے اللہ عمران خان کو بہتری کے موقع دے گا۔ انہوں نے کہا ریلوے کرایوں میں اضافہ نہیں ہو رہا‘ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور پوری قوم نے میری صحت کیلئے دعائیں کیں ان کا شکرگزار ہوں۔