نیوز الرٹ۔!!! کے پی کے حکومت کا کورونا وائرس ایمرجنسی میں توسیع کا اعلان

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس ایمر جنسی میں 10 اگست تک توسیع کا اعلان کر دیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں 10 اگست تک توسیع کر دی جب کہ محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایمرجنسی توسیع ڈی جی ہیلتھ سروسز اور ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر کی گئی ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی لاکر عوام کو اس وبائی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختون خوا میں سے جامعات کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلامیہ کالج، پشاور یونیورسٹی، صوابی یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کل سے کھول دی جائیں گی۔ تمام جامعات میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ جامعات میں صرف انتظامی امور، مختلف شعبوں کے سربراہان اور انتظامی عہدے داران اپنے ضروری عملے کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ جامعات عمارت میں طلبہ و طالبات کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگئی اور نہ ہی جامعات کے اندر تدریسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ طلبہ کا مزید وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ آن لائن کلاسز شروع کرنے کے پیش نظر یونیورسٹیز کے اہم عملے کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت کے ریلیف ری ہبیلی ٹٰشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ خیبرپختونخواہ میں سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹرپھاگ چند کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر پھاگ چند کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔ وہ پشاورکے نجی اسپتال میں 4 روزسے زیرعلاج تھے۔ انکے بیٹے ڈاکٹر جتن کو بھی کورونا ہوا تھا لیکن وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔