’’واؤ سو گُڈ۔۔۔‘‘ قیمتی جانوں کو ضیاع۔۔۔ طیارے کےالمناک حادثہ پربھارتی ہندووں کا انتہائی شرمناک رویہ، دیکھ کر آپ یقیناً آپے سے باہر ہوجائیں گے

کراچی (وہب ڈیسک) پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والےدنیا کےسب سے بڑے دہشت گرد ریندر مودی کے ملک بھارت کے عوام کی ذہنیت بھی مودی کی طرح دہشت گردانہ ہو چکی ہے۔ کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی طرف دھیان نہ کرنے والے بھارتی گھٹیا ذہنیت کی مالک عوام نے

پاکستان میں ہونے والے المناک طیارے کے حادثہ پر انتہائی شرمناک رویہ اختیار کیا ہے سوشل میڈیا پرجتنے گھٹیا کمنٹس بھارتی عوام نے دئے دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی. اگر آج ہٹلر زندہ ہوتا تو اس کا سر بھی شرم سے جھک جاتا. دنیا کے کسی بھی مذہب میں انسانیت پر کسی بھی طرح کے سانحہ گزرنے پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن بھارتی مودی کے ہندوتوا کا پرچار کرنے والے عوام کو شرم نہیں آئی۔ دوسری جانب گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر غیر ملکی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج پاکستان سے آنے والی خبر المناک ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام فیمیلیز اور دوست جو اس حادثے میں اپنی جانیں کھو بیٹھے اور وہ تمام افراد بھی جو اس سے متاثر ہوئے ان سب کے لیے دعاگو ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے بھی کراچی طیارہ حادثے پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اپنے بیان میں حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔