تم کرنل کی بیوی ہو تو یہ بھی ہمارا بیٹا ہے۔۔!! بدتمیز خاتون کے آگے نا جھکنے والا پولیس اہلکار ہیرو بن گیا، پاکستانیوں کا خیر پختونخوا پولیس کے جوان کو زبردست خراجِ تحسین

لاہور(نیوز ڈیسک ) موٹروے پر پاک فوج کے افسر کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکار سے بدتمیزی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ موٹروے چیک پوائنٹ پر موجود پولیس کے ناکے پر ایک خاتون نے گاڑی روکے جانے پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور نازیبہ

رویہ اختیار کیا۔ پولیس اہلکار نے خاتون کو کہا کہ ساری گاڑیاں رکی ہوئی ہیں اور صوبیدار صاحب آکر اجازت دے سکتے ہیں جس ہر خاتون آپے سے باہر آگئیں اور انہوں نے کہا کہ میں کرنل کی بیوی ہوں یہ عام گاڑی نہیں ہے، میں کرنل کی بیوی ہوں، رکاوٹ ہٹاو ورنہ نائب صوبیدار کی وردی اتار دوں گی ۔اس موقع پر پولیس اہلکار خاموش رہا اور خاتون کی ویڈیو بناتا رہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد آرمی چیف نے ایکشن لے لیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں فخر ہے ہمارے اس پولیس اہلکار پر جس نے ہمارے قانون کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دیا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں اس جیسے اہلکار کے حوصلے کی تعریف کرنی چاہیئے جس نے اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دیا اور اس خاتون کے آگے جھکا نہیں۔کچھ لوگوں نے مذکورہ کرنل پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طنز کیا کہ ہم سوچتے ہیں کہ کرنل کو روز اس خاتون کو دیکھ کر کیسا لگتا ہو گا جب وہ ہر صبح اس کا چہرہ دیکھتا ہے۔تا ہم کچھ لوگوں نے “کرنل کی بیوی” کے نام سے سوشل میڈیا پر اکاونٹ بھی بنائے جس کے حوالے سے بھی مذاق اڑایا جا رہا تھا۔ایک صارف نے پولیس اہلکار اور اس کی فیملی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو سلامت رکھے”یاد رہے کہ یہ واقع گزشتہ روز ہزارہ موٹروے چیک پوائنٹ پر موجود پولیس کے ناکے پر پیش آیا جہاں پاک فوج کے افسر کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی تھی۔