بریکنگ نیوز : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بعض سینیٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنا ٹیسٹ کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

جس کے تحت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بعض سینیٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنا ٹیسٹ کروایا تھا۔یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء سینیٹر عطاء الرحمان، سینیٹرمرزا ٓفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ان میں مرزا آفریدی کا ٹیسٹ اب منفی آگیا ہے۔اسی طرح سینیٹ سیکرٹریٹ میں سینیٹر فدا محمد اور سینیٹر عابدہ عظیم نے بھی ٹیسٹ کرائے تھے تاہم رزلٹ مشتبہ آنے پر انہیں دوبارہ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے کرونا ٹیسٹ کے مشتبہ رزلٹ آنے پر ایک خاتون سمیت بعض اراکین سینیٹ کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا اور انہیں دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سینیٹ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران کی نشستوں میں ایک سیٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے اور تمام ممبران کی نشستوں پر ماسک ، گلوز اور سینیٹائز موجود ایک قطار میں چار نشستیں رکھی گئی ہیں اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام ممبران سینیٹ نے ماسک پہن رکھے تھے جبکہ سٹاف کی بھی محدود تعداد ایوان میں موجود تھی۔ اس سےقبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے گورنرسندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل کی ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو بہترمحسوس کر رہا ہوں، خود کوآئسولیٹ کر دیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیئرمین سینیٹ کا خیریت دریافت کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آیاتھا، اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تصدیق بھی کی تھی ۔