سعودی شاہی خاندان کے اقتدار کو خطرہ ۔۔!! محمد بِن سلمان نے دارلحکومت چھوڑ دیا، خادم الحرمین شریفین کے حوالے سے بھی تشویشناک اطلاعات

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو غرور اور تکبر پسند نہیں، نہ ہی اللہ تعالیٰ انسانیت کی تذلیل کو پسند کرتا ہے، روضہ رسول ﷺ پر سلام رُک گیا ہے، جہاں پر لوگ دیوانہ وار پروانوں کی طرح جایا کرتے تھے ، ریاض الجنۃ میں جگہ کم پڑ جایا

کرتی تھی لوگ کھڑے ہو کر درود و سلام پیش کیا کرتے تھے، لیکن اس وقت حالات یہ ہوچکے ہیں، روضہ رسول ﷺ بند، مسجدِ نبوی بند، خانہ کعبہ میں بیت اللہ کا طواف روک دیا گیا ہے، اللہ کا گھر بند، یہ صرف اللہ تعالیٰ کی سخت ناراضگی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں صابر شاکر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب سے ناراض ہیں اسی لیے مسلمانوں کو مقدس مقام تک رسائی روک دی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمیں موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے، اس وقت حالات یہ ہیں کہ سعودری عرب میں تو کورونا وائرس پھیل ہی رہا تھا لیکن سعودی عرب کی شاہی فیملی میں یہ مرض نکل آیا ہے، برطاونی وزیر کی حالت بھی خراب ہوگئی تھی، بڑے بڑے فلم اسٹار اور پھنے خانون کو اللہ تعالیٰ نے جھٹکا دیا ہے، اللہ تعالی کی گرفت میں اس وقت دنیا اس طرح آئی ہوئی ہے کہ بڑے بڑے سپر پاور ملک ہل کر رہ گئے ہیں۔ مسلمان ممالک کوئی اسرائیل کی جھولی میں بیٹھا ہوا تھا، کوئی امریکہ کی جھولی میں تو کوئی روس کی جھولی میں لیکن ان اسلامی ممالک نے اسلام کا مذاق بنا کر رکھ دیا تھا ، جڑیں صرف اور صرف مسلمانوں کی کاٹی جا رہی تھی اللہ تعالیٰ نے ایک وبائی مرض بھیج کر سب کو انکی اصل اوقات یاد دلا دی ہے لیکن سمجھ یہ پھر بھی نہیں رہے ۔ صابر شاکر کا میزید کیا تھا کہ سعودی عرب کا تبدیلی کا خمار چڑھا ہوا تھا، حجاز مقدس میں سنیما گھر تعمیر کیے جا رہے تھے،ہندوؤں کو خوش کرنے کے لیے بڑے بڑے مندروں کی تعمیر جاری تھی، لیکن اللہ کی لاٹھی نے سب کچھ روک دیا ، اب سعودی شاہی خاندان کے 150 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتے ہی 500 بیڈز پر ایک وی وی آئی پی اسپتال کی تعمیر شروع ہیوگئی ہے، ا س اسپتال میں صر فوی وی آئی پی مریضوں کو لایا جارہا ہے۔ سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بھی ایک جزیرے میں چلے گئے ہیں، محمد بن سلمان بھی دارالحکومت چھوڑ کر اپنے چند قریبی ساتھیوں کو لے کر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، ساتھ ساتھ گورنر ریاض بھی اسپتال پہنچ چکے ہیں، اور انہوں نے دارلحکومت کو چھوڑ دیا ہے۔ صابر شاکر کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو آپ بھی دیکھیں: