بڑا سیاسی تہلکہ : چوہدری نثار نے چپ کا روزہ توڑ کر برا اعلان کردیا

اڈیالہ (ویب ڈیسک) چکری کے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیاست میں تھا ، ہوں اور اللہ نے چاہاتو رہوں گا، وقت آنے پر چُپ کا روزہ توڑ دوں گا۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان کے گھر کی جائیداد اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں،

وہ حاجی شیخ غلام رسول کی کے صاحبزادے شیخ شہزاد کی شادی میں شرکت کی موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینئر تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت چودھری نثار کے گھرجا کران سے معافی مانگیں، سب قائدین مریم نواز کی قیادت میں جا کرمعافی مانگیں، اگر چوہدری نثار کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جواب کی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق نون لیگ کے فیصلے میں میاں نوازشریف اور مریم نواز پوری طرح شریک ہیں۔ گویا یہ اعتراف کرلیا گیا کہ شہباز شریف اور چودھری نثارکا بیانیہ درست اور مریم نواز وغیرہ کا غلط تھا۔ کیا وہ خوشامدی اب معافی مانگیں گے جنہوں نے باپ بیٹی کو پنگے لینے پر اکسایا؟ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مریم نواز صاحبہ کی قیادت میں چودھری نثارعلی خان کے گھرجا کران سے معافی مانگیں۔ان کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی ، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ بعدازخرابی بیسیار تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جو اب نون لیگ کرنے لگی ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تمام معاملات پرخاموشی اختیار کرلی ہے، شہبازشریف نے نوازشریف کو مفاہمتی سیاست کیلئے قائل کرلیا ہے، سوال یہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کے پیچھے کیا ہے؟ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک مرحلے میں شہبازشریف لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اب رانا ثناء اللہ فرمار ہے ہیں کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔