بریکنگ نیوز: پاکستان معیشت سنبھل گئی۔۔۔ کس ملک کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اچانک 45 فیصد اضافہ ہوگیا؟ زبردست خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کی دو ستی ایک مضبوط دیوار کی مانند ہے، اس بات میں کو ئی شک نہیں کہ پاکستان کے ہر مشکل وقت میں چین نے پاکستان کا سا تھ دیا ہے، پھر چا ہئے بات پاکستان کی معاشی ترقی کی ہو یا پھر دیگر ممالک کے سا تھ تعلقات

کی دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے لئے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ رواں سال 2019ء کے دوران درہ خنجراب کے ذریعے کی گئی پاک چین تجارت میں 46.8فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا نومبر کے دوران 856.3ملین ڈالر کی تجارت کی گئی ہے ۔ گیارہ ماہ کے دوران856ملین ڈالر کے 66 ہزار 600ٹن تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوئی، چائینا نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدہ کے دوسرے مرحلہ کے آغاز سے تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران درہ خنجراب کے مقام پر تجارت میں 46.8فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گیارہ ماہ کے دوران 66ہزار600ٹن تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوئی ہے جس کی مالیت 856.3 ملین ڈالر 5.99 ارب یوآن بنتی ہے۔ درہ خنجراب کے راستے چین ٹیکسٹائلز ، زرعی مصنوعات اور روز مرہ کی اشیاء کی درآمد جبکہ پلانٹس اور ادویات وغیرہ برآمد کرتا ہے ۔