بریکنگ نیوز: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ پر فائرنگ۔۔۔افسوس ناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ حملے میں بال بال بچ گئے۔انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیدان جنگ بن گئی،تصادم میں9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔تصادم یونیورسٹی

کے ہوسٹلز میں ہوا جہاں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ گولیاں بھی چلائی گئیں۔ جسکے نتیجے میں 9 افراد شدید زحمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں معراج خٹک، محمد اسامہ، جمال چیمہ،معاز سعید، طفیل، فیصل اورعرفان کے نام شامل ہیں۔ تصادم میں یونیورسٹی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کہ رہ گئی ہے۔ تصادم سرائیکی اور جمیعت کے درمیان ہوا ہے۔ آج بک میلے کے آخری روزکے دوران یہ واقع پیش آیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پنچ گئی ہے۔ جبکہ دوسری جا نب ایک خبر کے مطابق آر پی او بہاولپور نے پولیس افسروں کو پانچ وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دے دیا ۔ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور فیاض احمد دیو نے اپنے ماتحت افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن میں پانچ بار نماز پڑھیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آر پی او فیاض نے ان کے ماتحت کام کرنے والے افسروں اور عملے کو سختی سے حکم دیا ہےکہ وہ مستقل طور پر نماز ادا کرنا شروع کردیں ورنہ اپنا ٹرانسفر کسی دوسرے ریجن میں کرا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو میرے اللہ کا وفادار نہیں ہے وہ مجھ سے وفادار نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایک اور بیان میں فیاض احمد نے کہا کہ ان کا دفتر عوام اور اس کے عملے دونوں کے لئے کھلا ہے ۔جو سائل بھی اپنامسئلہ لے کر میرے پاس آئے گا اسے قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کوئی بھی شخص ترجیحی بنیادوں پر کسی بھی ذاتی ، اجتماعی مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ افسر کو درخواست بھیج کر آر پی او آفس سے رجوع کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کے بعد فیاض احمد دیو کو بہاولپور ریجنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا ۔ تاہم منفرد بات یہ ہے کہ آر پی او بہاولپور فیاض احمد نے افسروں کو سختی سے پانچ کی نماز کی ادائیگی کا حکم دی ہے اور کہا ہے کہ اگر نماز نہیں پڑھنا چاہتے تو اپنا تبادلہ کسی اور شہر کی ریجن میں کرا لیں۔بہاولپور ریجن کے تمام افسروں کو پا نچ وقت کی نماز ادا کرنا ہوگی ۔ واضح رہے یہ محکمہ پولیس میں پیش آنا والا ایک انوکھا واقعہ ہے جہاں آر پی او نے سختی سے پولیس افسروں کو پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔