’’شرم آنی چاہئے تم لوگوں کو۔۔۔ آج جس کالے کوٹ کی آڑ میں تم لوگوں نے یہ ظلم ڈھایا ہے جانتے ہو یہ کوٹ کس کا ہے ؟‘‘ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب انسٹی ٹیوٹ میں وکلاکی جانب سے ہنگامہ آرائی کی سینئر وکیل اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے شدید مذمت کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وکلا کے اس اقدام کو دیکھ کرآج شرم سے سر جھک گیا،کالا کوٹ قائد اعظم کا کوٹ ہے اس کوٹ کو پہن کر جوکیاگیا

وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاآج عجب منظر دیکھا ہے جس پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔مل بیٹھ کر اس معاملے کوطے کرنا چاہئے تھا۔آج عجب منظر دیکھا دل بہت رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا یہ سارے کے سارے وکلا نہیں ہیں۔شرپسندوں کو خیال نہیں آیا کہ ڈاکٹرز دل کے مریضوں کا خیال کیسے رکھیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا پی آئی سی کے باہر جو ہواافسوسناک ہے، ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔وکلا سے ایسے حملوں کی توقع نہیں کی جاسکتی۔وکلا تحریک کے دوران ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا تھا،انہوں نے کہا اگر گزشتہ واقعات پر کارروائی ہوجاتی تو یہ سب نہ ہوتا۔فیاض الحسن چوہان پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے انہوں نے کہا وکلا کو چاہئے تھا کہ وہ صوبائی وزیر کو تحفظ فراہم کرتے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہوزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کی نااہلی کی وجہ سے آج کا شرمناک واقعہ رونماء ہوا،اِن کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےاور پنجاب بھر کےہسپتالوں کورینجرزکےحوالےکیاجائےبصورت دیگرہسپتالوں میں کام جاری رکھناممکن نہیں ہوگا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ چند شرپسند وکلاء کی طرف سے مسلح غنڈہ گردی کی قبیح حرکت نے پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا ہے،ہسپتال امن اور تقدیس کی علامت ہیں اور زندگی بانٹتے ہیں،دوران جنگ دشمن بھی ہسپتالوں پر حملہ آور نہیں ہوتے،مسلح وکلاء نے آج ہسپتال پر حملہ کر کے دشمنوں سے بھی بدتر روپ اختیار کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پی ایم اےعہدیدارن نےکہا کہ پی آئی سی پرحملہ دراصل حکومت پرحملہ ہےاورحکومت اپنےفرائض منصبی اداکرنے میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے،ہم وزیراعظم سے صورت حال کافوری نوٹس لینےکا مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کی نااہلی کی وجہ سے آج کا شرمناک واقعہ رونماء ہوا، اِن کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے اور پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو رینجرز کے حوالے کیا جائے بصورت دیگر ہسپتالوں میں کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔دوسری طرف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پی ایم اے لاہور کا ہنگامی اجلاس کل 3:00 بجے سہ پہر پی ایم اے ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد چوہدری، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر حماد رفیق اور ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔