بریکنگ نیوز:اینٹی کرپشن پنجاب نے گذشتہ ماہ کتنے ارب کی ریکوری کی؟عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کے چرچے

لاہور(ویب ڈیسک)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کےمطابق اینٹی کرپشن پنجاب نےنومبر2019میں8اَرب61کروڑ50لاکھ روپےکی تاریخی ریکوری کی ہے،جس میں سے5کروڑ94لاکھ 50ہزار روپےکی ڈائریکٹ ریکوری، 8 ارب 49کروڑ 74لاکھ 50ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اور5کروڑ 81لاکھ روپے کی اِن ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب کوایک ماہ میں1615شکایات

موصول ہوئیں اوراُس نےسابقہ شکایات سمیت1627شکایات کوحل کیا۔اِسی طرح اینٹی کرپشن نےایک ماہ میں397انکوائریاں لگائیں، 413جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیااورمکمل چھان بین کےبعد112کیس رجسٹر کئے،109جاری کیسز کا فیصلہ کیا،97چالان پیش کئے،16ریڈکئےاور119افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں1عدالتی مفروراور16اشتہاریوں کوبھی گرفتارکیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اور کرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔ جبکہ دوسری جا نب ایک خبر کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے تحت گھر حاصل کرنے کیلئے نادرا کو 19 لاکھ 18ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں ابھی 10 دن باقی ہیں۔ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کرانے والوں میں5515خواجہ سراء،184355افراد کا تعلق کچی آبادی،34654ہزار سے زائد بیوہ اور9325مطلقہ خواتین،715473 افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔نادرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک مہینہ توسیع کے بعد 15 دسمبر 2019 مقرر کی گئی ہے اور اس ضمن میں اپنا گھر حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے جس کے تحت غریب، نادار اور مستحق لوگوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نادرا ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور ایک ملین سے زائد افراد نے بذریعہ ای سہولت خود کو رجسٹر کیا ہے۔ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع اسلام آباد میں 259,276 افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ کراچی کے مختلف اضلاع سے 121,759 لاکھ افراد، ضلع ملتان سے 77569 افراد، بہاولپور سے 57442 افراد اور پشاور سے 44685 افراد نے گھر کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی۔آن لائن رجسٹریشن 15 دسمبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کرائی جا سکتی ہے۔سمندر پار مقیم پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھربنانےکی خواہش رکھنےوالےتمام پاکستانی گھربیٹھےنادرا کی ویب سائٹ http://nphp.nadra.gov.pkپربھی کسی اضافی فیس کےبغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔