بریکنگ نیوز : کلبھوشن کے بعد دو مزید بھارتی جاسوس پاکستانی ایجنسیوں کے شکنجے میں آگئے ، یہ پاکستان میں داخل ہونے کے بعد کیا کرنےو الے تھے ؟ تازہ ترین خبر

بہاولپور (ویب ڈیسک) بہاولپور کے صحرائے چولستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس یزمان کے مطابق بھارتی باشندے پرشانت اور دری لال کا تعلق مدھیہ پردیش اور حیدر آباد شہر سے ہے جن میں

سے ایک بھارتی شہری سافٹ ویئر انجنیئر ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر پاکستان میں آئے دونوں بھارتی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بھاتی شہری گرفتار کرلیے، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ پولیس تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی شہری دھرلیے، جن کی شناخت پرشانت وائندم ولد بابو راو وائندم اور وری لال ولد صوبی لال کے نام سے ہوئی، دونوں شہریوں نے بغیر دستاویزات اور پاسپورٹ کے سرحد پار کی، ایک کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ دوسرے کا مدہیہ پردیش سے ہے۔ پولیس نے کنٹرول آف انٹری ایکٹ 1952 کی شق 3 اور 4 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔