آج کی سب سے بڑی خبر : حکومت اور اداروں نے شریف خاندان کو سجی دکھا کر کھبی مار دی، ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نہیں نکالا گیا ، مگر کیوں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مشکلات میں پھر اضافہ ہو گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل رہے گا۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں بدستور شامل ہے اور قانون کے مطابق ان کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف عدالتی احکامات دکھا کر ملک سے باہر جاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیررپورٹ انتظامیہ کو ابھی تک ائیر ایمبولینس آمد کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی تاہم کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی بجائے انہیں ایک مرتبہ (ون ٹائم پرمیشن) بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور اس کے عوض 7 ارب کے سیکیورٹی بانڈ حکومت کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ ن نے حکومتی شرط کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے حکومتی شرط کو معطل کرتے ہوئے نوازشریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کے لیے شریف برادران سے ایک اقرار نامہ بھی لیا ہے۔