یار ! تم پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لو۔۔۔۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو یہ پیشکش کرنے والا کون نکلا؟ سنسنی خیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) چوہدری سرور کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیراعظم اور صوبائی کابینہ کا اعتماد حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکا ہوں، وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو تمام اختیارات دے رکھے ہیں، حکومت نے چادر دیکھ کر پاؤں پھیلایا اور ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر کام کررہے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بتایا کہ 2007ء میں بے نظیر بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی ، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کی سیاست کا حصہ بنوں گا۔ پاکستان میں بلدیاتی نظام کو مضبوط نہیں کیا گیا، حکومتیں سیاستدان ہی چلاتے ہیں،دنیا کا نظام سیاست دانوں نے ہی چلانا ہے. پنجاب کی گورننس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے اور بڑا صوبہ ہونے کی وجہ سے اس صوبے کے نظام کو چلانے کے لیے چیلنجز بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کم کرنے کےلیے کوشاں ہے. پاکستان تحریک انصاف حکومت کی توجہ غریب آدمی کے مسائل حل کرنے پر ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی کی۔ پی ٹی آئی حکومت کو اس وقت مہنگائی اور گڈ گورننس کے مسائل درپیش ہیں، جن کا جلد ہی حل نکال لیا جائے گا۔