وزیراعظم نے سیاست کے ساتھ کرکٹ پر بھی نظریں جمالیں۔۔۔ کپتان نے ہیڈکوچ مصباح الحق کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ شائقین حیران

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قراردے دیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے سیاست کے ساتھ کرکٹ پربھی نظریں جمالیں، چھٹی کے دن قریبی دوستوں سے گپ شپ کے دوران کرکٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کی تعریفیں کرنے لگے،عمران خان مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق نیک اورایماندار کھلاڑی ہے ۔ ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ کے لئے بہتر ثابت ہوگا ،مصباح الحق میں ٹیلنٹ ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتربنا سکتا ہے ۔ کرکٹ کے معاملات پربات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہترہوسکتی ہے ۔ نئے ڈومیسٹک سے ہی نئے اوراچھے کرکٹرزپیدا ہوں گے ۔ سرفراز احمد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرفرازاچھا کرکٹرہے کم بیک کرسکتا ہے ،سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں پرفارم کرکے واپس ٹیم میں آئیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھلاریوں کی پرفارمنس کا اندازہ ٹی 20سے نہیں ون ڈے اورٹیسٹ سے ہوتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک معیاری فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگی ہماری کرکٹ باقی دنیا سے پیچھے رہ جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا ڈومیسٹک نظام حقیقی ٹیلنٹ اوپر لائے گا اور نیا نظام ملک کو طویل مدتی کیریئر والے کھلاڑی دے گا۔ تاہم دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ میں بھی نئے نظام کو مزاحمت کا سامنا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے برطرف کیے جانے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھا کھلاڑی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس آئے اور کرکٹر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہوتا ہے۔ مصباح الحق سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ مصباح الحق محنتی اور ایماندار سپورٹس مین ہے، مصباح میں سلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیت موجود ہے۔