سوشل میڈیا پر حنا پرویز بٹ کی سینے سے دوپٹہ ہٹانے کی ویڈیو وائرل، لیکن دراصل وہ یہ کام کس کے لیے کر رہی تھیں؟ ناقابل یقین تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے مائیک پر دوپٹہ آرہا تھا جس پر انہیں دوپٹہ ٹھیک کرنے کا کہا گیا لیکن کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا شروع کردیا۔خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ کی ایک

ویڈیو 3 روز قبل وائرل ہوئی تھی، یہ ویڈیو ایکسپریس نیوز کے ایک پروگرام کی تھی جس میں حنا پرویز بٹ اپنا دوپٹہ درست کر رہی تھیں لیکن سوشل میڈیا پر اسے کچھ اور ہی رنگ دیا گیا اور طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے گئے تھے۔سوشل میڈیا پر جاری ہنگامے کے بعد نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں وضاحت کرتے ہوئے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دو دن پہلے وہ ایکسپریس نیوز کے ایک شو میں شریک تھیں ، ان کا ڈوپٹہ مائیک پر آ رہا تھا۔ ’ مجھے کہا گیا کہ آپ اپنا دوپٹہ سیٹ کر لیں۔میں جب دوپٹہ ایڈجسٹ کر رہی تھی تو کسی نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا۔میں خواتین کے خلاف اس طرح کی گھٹیا حرکتوں کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔‘حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وہ اپنی اس ویڈیو کے حوالے سے پی ٹی آئی یا کسی اور کو اس کا الزام نہیں دینا چاہتیں لیکن اس طرح کی چیزوں کے ذریعے خواتین کو اٹیک کرنے کی مذمت کرتی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری مکمل ہونے پر عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی ایفیشنٹ ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم اور کام بھی کرسکتے ہیں،وہ راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ سب سے پہلے سکھ برادری کو گرونانک کے 550 سال کی سالگرہ کی مبارک دیتاہوں ، آپ کو خوش آمدیدکہتاہوں ، خاص طور پر آپ کو مبارک دینے کے بعد جو ہماری حکومت جس میں ایف ڈبلیو او سب سے آگے تھی ،ساری وزارتیں جنہوں نے دس مہینے میں یہ سارا کمپلیکس بنایا سڑک اور پل بنایا ، میں خراج تحسین پیش کرتاہوں ، مجھے تو اندازہ نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی ایفی شینٹ (قابل )ہے ۔