’ہورہورہور، یہ دل مانگے مور‘نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپورراہداری کے بعد وزیراعظم عمران خان سے کیا بڑا مطالبہ کردیا؟ جانیے

نارووال (ویب ڈیسک)سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا بارڈر کھولنے کی التجا کردی اور کہاہے کہ ”ہورہورہور، یہ دل مانگے مور، بارڈرکھولو، بارڈر کھولو“۔تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپورراہداری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزور سیاستدانوں کے بجائے عمران خان ایک بہادر انسان ہیں ، عمران خان جیسے لوگ تاریخ رقم کرتے ہیں ،عمران خان زندہ تاریخ ہیں ، انہوں نے کسی نفع کیلئے نہیں بلکہ انسانیت کیلئے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا ۔ سکھ قوم نے پاکستان کو جہاں لے جائیں گے شاید یہ ویسے ممکن نہ ہو ، میری زبان سے چودہ کروڑ سکھوں کی آواز نکلتی ہے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کیلئے تعریفی اشعار کہے، سکھ کمیونٹی گرونانک آنے کیلئے ترستی رہی لیکن عمران خان نے سکھوں کے دلی مراد پوری کر دی ہے،سکندر نے خوف سے دنیا جیتی تھی ، اور عمران خان نے محبت اور امن سے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں، عمران خان نے اپنی دوستی کا حق ادا کر دیا,وزیراعظم نے جتنی خوشی دی وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا.انہوں نے مزید کہا کہ جپھی سے ہی تمام مسائل کا حل ممکن ہے تو اس میں قبا حت ہی کیا ہے، جپھی ڈال کر سب مسئلوں کو سلجھائے جائیں،تقسیم ہند کے بعد پہلی بار یہ رکاوٹ ہٹائی گئی ہے، کرتارپور راہداری کو کھولنے کا فیصلہ امن کا پیغا م ہے، وزیر اعظم عمران خان نے سکھوں کی دلی مراد پوری کردی، انہوں نے نفع نقصان نہیں دیکھا،دس ماہ میں پاکستانی حکومت نے گرونانک کا نقشہ ہی بدل دیا ہے، جوکہ انتہائی مشکل کام تھا ، پنجاب کے بٹوارہ کا مرہم کرتارپور راہداری کو کھول کر لگا دیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری مکمل ہونے پر عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی ایفیشنٹ ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم اور کام بھی کرسکتے ہیں،وہ راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔