بریکنگ نیوز : تمام تیاریاں مکمل ۔۔۔۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے تہلکہ خیز خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ درخواست نواز شریف کے اہلخانہ کی جانب سے دی گئی جو بیماری اور ملک سے باہر علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ درخواست سیکرٹری داخلہ کو موصول ہوئی ہے۔ اس سے قبل چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزداری مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو علاج کے لیے فی الفور باہر بھیجنا چاہیے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، میں بہت مشکل سے انہیں چھوڑ کر عدالت میں پیش ہوئی ہوں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں جانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری پوری توجہ نواز شریف کی صحت پر ہے، سیاست کے لیے ابھی پوری زندگی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ وقت اپنے والد کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں، سیاست ساری زندگی چلتی رہے گی والدین دوبارہ نہیں ملتے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی والدہ کو ایک سال پہلے کھو چکی ہوں، میں میاں صاحب کو ملازموں اور نرسوں پر نہیں چھوڑتی اور 24 گھنٹے ان کے ساتھ رہتی ہوں۔ چوہدری شوگر ملز کیس کے حوالے سے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، میں بہت مشکل سے انہیں چھوڑ کر عدالت میں پیش ہوئی ہوں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں جانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’ میری پوری توجہ نواز شریف کی صحت پر ہے، سیاست کے لیے ابھی پوری زندگی پڑی ہے۔