’’اپنے اندر جھانکو تو تمہیں اندازہ ہوگا کہ تمہاری ماں۔۔۔‘‘عامر لیاقت اور شریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب کے درمیان جھگڑا ، سخت جملوں کا تبادلہ

لاہور (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ ہو گئی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان زینب نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ پر تنقید کی تو عامر لیاقت میدان میں آگئے اور کہا کہ


”بات تمہاری سمجھ میں کب آئی ہے ؟بی بی زینب جیسی عظیم ایمان کو فالو کرتیں تو حسینی فوج کے ساتھ ہوتیں یزیدی ٹوئٹس نہ کرتیں ،اپنی امی کا ہی سوچ لو انہیں کس کس کو جواب دینا پڑ تا ہے ۔“اس پر جواب دیتے ہوئے ایمان زینب نے کہا ”ڈاکٹر صاحب ،آپ جیسی مخلوق :جس نے بچوں کو لائیو ٹی وی پر ٹکٹوں کی طرح بانٹا ہے ،اقلیتوں کا خون جس کے ہاتھ پر ہے ،ایک سانس میں مذہب کی بات کرتا ہے اور دوسرے سانس میں گالیاں دیتا ہے ،جس کی مذہب کے بہانے سیاست کی دکان ابھی تک بند نہیں ہوئی اور جس نے لوگوں کا عام کھانے کا بھی موڈ تباہ کردیا تھا اپنی بے ہودگی سے ،وہ مجھے کیا سمجھانے کے قابل ہے ؟“۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 17 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور محمد آصف خان کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہو، اے ایس پی عائشہ بٹ کو ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ، تقرری کی منتظر اے ایس پی ماہم خان کو ایس ڈی پی او صدر چکوال، تقرری کی منتظر اے ایس پی بینش فاطمہ کو ایس ڈی پی اوسول لائنز راولپنڈی، تقرری کے منتظر اے ایس پی عزیر احمد کو ایس ڈی پی او بورے والا وہاڑی، تقرری کے منتظر اے ایس پی محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اوگوجرخان راولپنڈی، تقرری کے منتظر اے ایس پی بلال محمود سلہری کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد، تقرری کے منتظر اے ایس پی عبد الحنان کو ایس ڈی پی او سٹی قصور، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد اقبال کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز II سرگودھا، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ناصر نواز کو ایس ڈی پی او جوہرآباد خوشاب، ایس ڈی پی او جوہرآباد خوشاب، فرخ سہیل سندھو کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز خوشاب، ایس ڈی پی او بھوانہ چینوٹ،نصر اللہ خان نیازی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I ، فیصل آباد،ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی، سید طاہرعباس کاظمی کو ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں، راولپنڈی، ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں، راولپنڈی، ضیغم عباس کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I، راولپنڈی، ایس ڈی پی او صدر چکوال عبدالغفور کو ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور، ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ محمد یعقوب اعوان کو ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ، ایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی ملک طارق محبوب کو ایس ڈی پی او کہوٹہ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔