آزادی مارچ میں وہ لوگ شرکت نہیں کر سکتے جو۔۔۔۔حکومت نے اپوزیشن کو واضح حکم جاری کر دیا

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات ونشریات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں ڈنڈا بردار فورس کو نہیں جانے دیں گے،ہم چاہتے ہیں اپوزیشن اسلام آباد جائے اور پرامن جلسہ کرے، جے یوآئی ف کسی بھی صورت معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گی،محکمہ داخلہ میں آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے آٹے کے بحران کی شکایات آرہی تھیں۔ہمارے پاس اب گندم اور آٹے کا وافر سٹاک موجود ہے۔صوبے سے گندم باہر منتقل کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ گندم کی منتقلی کے خلاف دفعہ 144نافذ کردی ہے۔اب مارکیٹ اور گوداموں کے اندر آٹا موجود ہے لیکن جان بوجھ کر گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو مافیا کیخلاف گوداموں پر چھاپے مارنے کی اجازت دے دی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوری لوگ ہیں ہم جانتے ہیں کہ ہر کسی کو جلسہ کرنے کا حق حاصل ہے۔کوشش ہوگی خیبرپختونخواہ میں امن وامان برقراررکھیں۔آزادی مارچ والوں کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، پرامن جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔اپوزیشن کو پشاور موڑ پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن اسلام آباد جائے اور پرامن جلسہ کرے۔ خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ آزادی مارچ میں کسی ڈنڈا بردار فورس کو خیبرپختونخواہ سے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں جے یوآئی ف معاہدے کی پاسداری کرے گی اورکسی بھی صورت خلاف ورزی نہیں کرے گی۔ محکمہ داخلہ میں آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے پلیٹ لیٹس میں ایک مرتبہ پھر سے کمی ہوئی تاہم بعدازاں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی لیکن اب ڈاکٹرز نے نوازشریف کے پورے باڈی سکین کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نوازشریف نے آج الیکٹریکل شیور سے شیو بھی بنائی اور ان کی طبیعت میں کچھ بہتری بھی آئی ہے تاہم ڈاکٹر نے ان کے فل باڈی سکین کا فیصلہ کیاہے ، ڈاکٹرز کا کہناہے کہ باڈی سکین سے جسم کے متاثرہ حصوں کا پتا چل جائے گا ۔ نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ نوازشریف کی والدہ بیٹے سے ملاقات کیلئے ہسپتال پہنچ گئی ہیں۔