لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقے جن میں لاہور، اسلام آباد، چترال، لوئر دیر ، جہلم ، مالاکنڈ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کے جھٹکو ں سے لوگوں میں شدید خوف و حراس، لوگ کلمہ

طیبہ کا ور د کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کےن مطابق آج 3 بجے کے قریب ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف وحراس پایا جا رہا ہے، زلزلے کے یہ جھٹکے لاہور، اسلام آباد، چترال، لوئر دیر ، جہلم ، مالاکنڈ سمیت بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریاکرڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کشش بتایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی پاکستان میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں جہلم، میر پور خاص میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا، زلزلے سے کئی لوگ جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سڑکوں پر درڑایں پڑ گئی اور کئی امارتیں منہدم ہوگئیں، ان علاقوں میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے ریسکیو کاموں کا آغاز کیا تھا جن میں بیشتر علاقوں کو کلیئر کروا لیا گیا ہے۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا گیا اور متاثرین سے ملاقات کی گئی، وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ افراد میں امدادی کاموں کے طیک بھی تقسیم کیے گئے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ زلزلے سے ہونے والے اس نقصان کے باعث گہرے رنج میں ہیں، جس وقت زلزلہ آیا وہ امریکہ میں تھے اور فوری طور پر زلزلہ متاثرین سے ملنا چاہ رہہے تھے یہی وجہ ہے کہ امریکہ سے فوری واپس آتے ہی وہ ان علاقوں کے دورے پر آءے ہیں۔،