پاکستانی نیوٹن فواد چوہدری کے کمال دماغ کی حیران کن دریافت ۔۔۔۔ بڑا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری جو اپنے بیانات کی وجہ سے بہت تنقید کی زد میں رہتے ہیں ۔کبھی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ یا کبھی مفتی منیب الرحمٰن کے ساتھ چاند دیکھنے کے معاملے پر ۔اب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ایک اور بیان سامنے آیا

ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مرحلے میں پہنچ گی ہے اور چھ سے آٹھ ماہ تک بیٹری سے چلنے والے دس ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔فواد چوھدری نے ۔ یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹر پر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں انجن سے چلنے والے تمام رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی کیونکہ بیٹری سے چلنے والے رکشے بڑی تعداد میں متبادل کے طور پر سامنے آ چکے ہوں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر دکھایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ دھوئیں آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔