افسوسناک خبر : پاکستان کے نامور بزنس مین کینسر کے ہاتھوں شکست کھا گئے ، لندن میں انتقال

لاہور (ویب ڈیسک)حبیب رفیق کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر اور معروف کاروباری شخصیت خالد رفیق انتقال کرگئے۔وہ شاہد رفیق، زاہد رفیق اور ساجد رفیق کے بڑے بھائی تھے۔خالد رفیق کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔انکے انتقال کی خبر سنتے ہی اہل خانہ، دوستوں اور کاروباری حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی۔وہ اپنے حلقوں میں مخیر اور ہر دلعزیز شخصیت

کے طور پہ جانے جاتے تھے۔مرحوم کا جسد خاکی جمعرات کو لندن سے پاکستان پہنچے گا۔جہاں انہیں بعد نماز عصر سپرد خاک کیا جائے گا۔