’’آ پ پاکستان چکر لگائیں آپ کے لیے ہمارے پاس ایک خاص سرپرائز ہے۔۔۔‘‘وزیراعظم عمران خان نے کس بڑے اور اہم ملک کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی؟ بڑی خبر

نیویارک ( ویب ڈیسک) وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، پاکستانی عوام ولادی میر پوٹن کے دورے کے منتظر ہیں، دعوت روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے ساتھ دہائیوں کی سرد مہری ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان

روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔اب وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیر خارجہ کے ذریعے ولادی میر پوٹن کو پیغام بھیجا ہے کہ پاکستانی قوم روسی صدر کے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا پیغام روسی صدر تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ روسی صدر دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لیں گے۔دوسری جانب جمعرات کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاواروف نے ملاقات کی جس میں فریقین نے پاک روس دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستان اور روس مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر پہلے سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ روس نے گذشتہ ماہ،مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت نہیں کی- وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویش ناک صورتحال سے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کروانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہندوستان دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے ۔فریقین نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔