بہت بڑی عیاشی ختم : نیب کی قید میں موجود مریم نواز پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی گئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز پر گھر کا کھانا بند کر دیا گیا، مریم نواز کے لیے جب گھر کا کھانا لایا گیا تو نیب حکام نے محض یہ کہتے ہوئے کھانا لینے سے انکار کر دیا کہ نئے حکمنامے کے مطابق مریم نواز کے لیے گھر کا کھانا بند ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے

مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام چھوڑتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا کہ ’’ مریم نواز پر گھر کا کھانا بند کر دیا گیا۔نیب حکام نے مریم نواز کےلئے لایاگیاکھانا لینے سے انکار کر دیا-نئے حکم نامے کے مطابق مریم کےلئے گھر کا کھانا بند کردیاگیا‘‘۔

اسی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے ن لیگی خاتون رہنماء حناء پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’’>یم نوازکے بڑے بڑے جلسے دیکھے تو میڈیا پر پابندی لگا دی، جب کام نہ بنا تو جیل میں ڈال دیا گیا۔ جب پھر بھی حوصلے نہ ٹوٹے تو آج مریم نواز پر گھر کا کھانا بند کر دیا گیا۔ ایسی حرکتوں سے نااہل اعظم اپنی اوقات دنیا کو بتا رہے ہیں‘‘۔