پاکستان میں ڈیل کی خبریں۔۔۔ پس پردہ کیا معاملات طے کیے جارہے ہیں؟ نواز شریف نے جیل سے پیغام بھجوا دیا

لاہور ( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں شہبازشریف نے ملاقات کی ہے جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ قانون جنگ لڑوں گا ،ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پارٹی ذرائع کے حوالے

سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان 13 اگست کے بعد آج جیل میں ملاقات ہو ئی ہے جو کہ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔ نوازشریف نے فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاﺅن میں بھر پور شرکت کی ہدایت کی ہے ۔ نوازشریف نے ممکنہ ڈیل سے متعلق چلنے والی افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کبھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ قانون جنگ لڑوں گا ،ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں ، پی ٹی آئی حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے ، ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے جلد عوام سے این آر او مانگیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ عوام عمران خان اور کابینہ کا احتساب کرے گی ،مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہو گا ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہاہے ، دنیا مسئلے کو حل کروائے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شریف فیملی کاآف شور کمپنیوں کے ذریعے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق شریف فیملی کاآف شور کمپنیوں کے ذریعے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شوگر مل کےلئے آف شور کمپنی سے 40 کروڑ روپے بطورقرض لئے گئے،میسرز چیرڈن جرسی نامی آف شور کمپنی کے نام سے قرض ظاہر کیا گیا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شوگر مل کے قیام کےلئے شریف فیملی نے 70 کروڑ روپےسے زائد رقم لگائی،چودھری شوگر مل میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد شراکت داررہے،نیب ذرائع نے مزید بتایاکہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر افراد سے قرض سے متعلق تفتیش کی جائے گی،آف شور کمپنی کس کی تھی اتنا بڑا قرض کیسے حاصل ہوا ؟پوچھا جائے گا۔