ٹِک ٹاک ماڈلز ’ صندل خٹک‘ اور ’ حریم شاہ‘ کو مبشر لقمان کے جہاز میں جانا مہنگا پڑ گیا، سینئر صحافی کی جانب ایسا جھٹکا مل گیا کہ دونوں ویڈیو بنانے سے پہلے ہزار بار سوچیں گی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک ماڈلز حریم شاہ اور صندل خٹک کو مبشر لقمان کے جہاز کے قریب ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، سینئر صحافی نے جہاز میں سے قیمتی اشیاء کی چوری کی وجہ سے پولیس میں حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف درخواست دائر کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق

ٹک ٹاک، پاکستان کا بچہ بچہ اس بخار کا شکار ہوگیا ہے ،سرکاری محکموں کے خواتین و حضرات اس ایپ کا بے دریغی سے استعمال کر رہے ہیں ، آئے روز مختلف قسم کی ویڈیوز دیکھنے میں ملتی ہیں، ٹک ٹاک کا شکار پاکستانی سیاستدان بھی ہو چکے ہیں ابھی کچھ روز قبل ہی معروف ٹک ٹاک ماڈلز صندل خٹک اور حریم شاہ نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کچھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں تو سوشل میڈیا پر طوفان اُمڈ آیا، فیاض الحسن چوہان کو ان ویڈیو کو بعد تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ،انہی ماڈلز کی جانب سے مبشر لقمان کے جہاز کے قریب ویڈیو بھی بنائی جس پر سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ انکے جہاز سے قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں ہیں، فیاض الحسن چوہان کی ایما پر دونوں ماڈل میرے جہاز میں گئیں اور وہاں سے لاکھوں رپوے مالیت کے کیمرے اور قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگئیں، مبشر لقمان کی جانب سے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ اور صندل خٹک کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’’ ناظرین ہم لوگ آپ سے کچھ کہنا چاہتے ہیں، آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ ہماری کچھ ویڈیو ز وائرل ہوئیں ہیں جو کہ ہیلی کاپٹر اور جہاز میں بنائی گئی ہے، اس ویڈیو میں جو جہاز دکھایا گیا تھا وہ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا تھا، اس ویڈیو کے بعد بہت سے ایشوز آرہے ہیں، ہمیں مبشر لقمان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ ہمیں پولیس کو پکڑوا دیں گے، یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے، پہلے تو آپ نے ہمیں خود بھیجا کہ جائیں اور میرے جہاز کے پاس جا کر ویڈیو بنا لیں، اب اگر ہم نے بنا لی ہے تو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ میں آپ کے گھر آجاؤں گا، کسی لڑکی کو دھوکہ دینا کونسی شرافت ہے؟ یہ آپ کو شبہ ہی نہیں دیتا، اگر آپ کسی کو جہاز میں بیٹھاتے ہیں تو پھر حوصلہ بھی رکھا کریں ‘‘۔ صندل خٹک اور حریم شاہ کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :