’’ یہ میرے سیاسی ایمان کا حصہ ہے کہ ۔۔۔۔‘‘ آصف زرداری اور نواز شریف اس وقت کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ حسن نثار نے پوری قوم کو بڑی خبر دے دی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ یہ میرے سیاسی ایمان کاحصہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری پچھتا نہیں رہے ہوں گے بلکہ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اگلی واردات کیسے ڈالنی ہے ؟تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ یہ میرے سیاسی ایمان کاحصہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری پچھتا نہیں رہے ہوں گے بلکہ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اگلی واردات کیسے ڈالنی ہے ؟انہوں نے کہا کہ انسانوں میں کبھی کبھی کوئی اشرف بھی پیدا ہوجاتاہے ، یہ واحد مخلوق ہے جس میں کبھی کبھی اشرف مخلوق بھی پیدا ہوجاتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجود اقتصادی حالات میں حکومت کوئی توپ نہیں چلارہی بلکہ بیوروکریٹس اور کاروباری برادری حکومت کو بلیک میل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کوچھوٹ نہیں ملنی چاہئے کیونکہ یہ ووٹ لیکر آتے ہیں جبکہ باقی اپنے سینے کی زور پر آتے ہیں ، سیاستدان تو چوکیدار ہیں، یہ ووٹ لیکر آتے ہیں اور ان کوپوچھناچاہئے اور اگر نہیں پوچھا جاتاتو پھر اس حکومت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ۔پروگرام میں شریک ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب نے اب تک 336ارب روپے ریکور کروائے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی مقدمات ہیں ، یہ تاجروں اوربیورو کریٹس کی بات نہیں ہے ۔یہ ان بابوﺅں کی بات ہے جو سکھاتے ہیں کہ پیسے کیسے چوری کئے جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کوایسے لوٹا کہ شرم آتی ہے ، اب ایک بات مان لیں کہ نیب اچھا ہے براہے لیکن پارلیمان ، سیاستدانوں کوخطرہ نیب سے ہے ، اس لئے نیب کو بھی بند کردینا چاہئے اور بھنگڑے ڈالنا چاہئے اوراس کے بعد جو آتا ہے لوٹ کا کھاجائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی خوبصورتی دیکھئے

کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو اپنے خرچ پر سہولیا ت لینے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ کراچی میں ہزاروں لوگ بیماریوں میں مبتلا ءہیں اور ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کوراجہ داہر نے اتنا تباہ نہیں کیا جتنا پیپلزپارٹی نے کردیا ہے ، کوئی ایک یونین کونسل ہی دکھا دیں جو ماڈل بن گئی ہو۔پروگرام میں شریک سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت ملک میں خوف کی فضاءکی وجہ سے پیسہ ملک سے باہر نکل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرے ،معیشت کا معاملہ بہتر نہیں ہوگا ، نیب کی جانب سے جو کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ان پر پچھتانا پڑے گا ۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ احتساب اوپر سے شروع ہوناچاہئے اورتمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر بلا امتیاز کیا جائے ۔ اب اگر آصف زرداری اور ان کی بہن پر منی لانڈرنگ اورجعلی اکاﺅنٹس کے الزامات ہیں تو وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا تحریک انصاف کی حکومت کاحصہ بن کر صاف پا ک ہوگئے ہیں۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی و تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ اس ملک میں کسی وزیر کے پاس دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے بلکہ دستخط بیورو کریٹ کرتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اللہ کی پکڑ ہے ، نیب میں بے گناہوں کو پکڑا گیا ہے ،میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں کہ ایک بندہ پوچھ رہا تھا کہ میرا گنا ہ بتاﺅ ، نیب نے 2018کے الیکشن میں کردار ادا کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پا س پولیس ، ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں ،احتساب کا کام ان سے بھی لیا جاسکتاہے ۔