قصائیوں کے نخرے ساتویں آسمان پر ۔۔۔پاکستان میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد( ویب ڈیسک) عیدالاضحی کی نماز کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے، ایسے میں قصائیوں کے نخرے ساتویں آسمان کو چھو رہے ہیں، اور شہری انکو ڈھونڈنے کے لیے در بدر پھر رہے ہیں۔ عید پرقربانی کا سلسلہ جاری ہے ،کہیں جانور گررہے ہیں تو کہیں

گرائے جاچکےہیں ۔قصائیوں کے نخرے پہلے سے بھ زیادہ بڑھ گئے ہیں، قربانی سے فارغ ہونےوالے قیمہ بنوا رہےہیں تو کہیں پائے بھنوانے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔عید الاضحی کے روز ملک بھر میں گہما گہمی تو جاری ہےلیکن قربانی تو عید کے دوسرے اور تیسرے روزبھی ہوگی،دوسرے اور تیسرے روز بچے کچے جانور چھری تلے آئیں گے۔اور تکہ ،بوٹی،روسٹ رانیں پھر تیار ہوں گی۔دوسری جانب گزشتہ روز پہلے مکمل طور پر آباد مویشی منڈیاں سنسان ہونے لگیں ،بیوپاری رہےسہےجانوروں کو اونے پونے بیچ کر گھر جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔