وزیر اعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کی نماز کہاں ادا کی؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) صدر مملکت عارف علوی نے عید کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی، وزیراعظم عمران خان نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، وزیر اعظم کی جانب سے کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی، دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملک کے

مختلف شہروں میں عید الاضحٰی کی نماز ادا کی اور عوام سے عید ملی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحیٰ کی نماز اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ادا کی. وزیر اعظم عمران خان نے نماز عید اسلام آباد میں ادا کی، نماز عید کے بعد وزیراعظم شہریوں میں گھل مل گئے اور لوگوں سے عید ملے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عید الاضحٰی کے مبارک موقع پر تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے ہیں۔خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ خوشیوں بھرا دن عطا کیا۔عیدالاضحیٰ ایک عظیم قربانی کا درس دیتی ہے۔، اسکا مقصدمسلمانوں میں اتحاد،اخوت،بھائی چارہ،ایثاراورسخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں نماز عید ادا کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ آج کشمیریوں اور فلسطین کے لوگوں کو بھی یاد رکھنا ہے،یہ دلوں کو جوڑنے،فاصلے مٹانے کا موقع ہے۔