معروف صحافی ’ جاوید چوہدری‘ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کون اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ انکشاف نے پاکستانیوں کو ہکا بکا کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی جاوید چوہدری کا اپنے نام سے چلائے جانے والے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ سے اظہار لاتعلقی، ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹویٹس کا سلسلہ جاری، جاوید چوہدری نے پی ٹی اے سے کاارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق

معروف صحافی اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کے نام سے فیک ٹوئٹر اکائونٹ بنا کر چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے ذریعے آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹس کی جانے لگیں ، اس حوالے سے معروف صحافی اور اینکر پرسن جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ ان کے نام سےجعلی ٹوئٹر اکائونٹ بنا کر آرمی چیف کیخلاف ٹوئٹس کی جارہی ہیں ، ان کا اس اکائونٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ان ٹوئٹس سے اعلان لا تعلقی کرتے ہیں ،یہ جعلی اکائونٹ ہے اوران کیخلاف جان بوجھ کر کمپین کی جارہی ہے ۔‎ انہوں نے Fakeاکائونٹ چلانے والوں کیخلاف پی ٹی اے سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جاوید چوہدری کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ انکا اصل ٹوئٹر اکاؤنٹ کونسا ہے۔ جو کہ درج ذیل ہے.