تبدیلی گئی تیل لینے ۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامور ایم این اے نے غنڈہ گردی کی انتہاء کر دی، سابق وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء کی بازوں اور پسلیاں توڑ ڈالیں، ویڈیو دیکھ کر عمران خان کا سر شرم سے جھک جائے گا

لیہ(ویب ڈیسک) یوں تو تحریک انصاف کی جانب سے یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ انکے دروازے اپنوں کے ساتھ ساتھ مخالفین کے لیے بھی ہر وقت کھلے ہیں، اور عمران خان کی جانب سے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ سیاست سےغنڈہ گردی جیسے عناصر کو ختم

کیا جائے لیکن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لیہ سے ایم این اے منتخب ہونے والے عبد المجید خان نیازی نا صرف اخلاقیات بھولیں بلکہ بد لحاظی پر بھی اتر آئے اور پولیس کی موجودگی میں اپنے ڈیرے پر سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء احمد علی اولکھ پر تشدد کی انتہاء کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے سےحال ہی میں منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبد المجید خان نیازی کے ڈیرے پر موضع راکھواں کی زمینوں کو دریائے سندھ کو کٹاؤ سے بچانے کے لیے سُپر بند کی تعمیر کے حوالے سے ایک پنچائیت جاری تھی۔ اس پنچائیت سے قبل عبد المجید نیازی اور احمد علی اولکھ کی جانب سے ڈیم کا معائینہ بھی کیا گیا، جیسے ہی احمد علی اولکھ کی جانب سے اس ڈیم کی تعمیر پر اعتراضات اُٹھائے گئے تو عبد المجید نیازی کی جانب سے سر عام انکے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کر دیا گیا اور انہیں باقاعدہ ماں بہن کی گالیاں بھی دی گئیں، سائٹ پر موجود عبد المجید نیازی کے غنڈے احمد علی اولکھ کو ڈیرے پر لیجانے کی ضد کرنے لگے ، احمد علی اولکھ جیسے ہی بات چیت کے لیے ڈیرے پر پہنچے تو عبد المجید خان نیازی نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے سابق وزیر کو اپنے غنڈوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ، تشدد سے احمد علی اولکھ کی پسلیاں اور بازوں ٹوٹ گیا، موقع پر موجود عبد المجید نیازی کے سرکاری و نجی گارڈز بھی اس تشدد میں حصہ لیتے رہے۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عبد المجید خان نیازی کی اس حرکت کا نوٹس لیں اور نہ صرف انکی رکنیت معطل کی جائے بلکہ انہیں پارٹی سے بھی نکال دیا جائے ۔ اس حوالے سے ڈی پی اوکاکہناہےکہ اس واقعہ کی ابھی تک اطلاع نہیں دی گئی انہیں کوئی درخواست موصول ہوئی تو کارروائی کرینگے۔ عبدالمجید کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی ویڈو آپ بھی دیکھیں :


خیال رہے کہ کروڑلعل عیسن کےنواح میں موجود موضع راکھواں کی زمینوں کودریائےسندھ کےکٹاؤ سے بچانے اور سپر بند کی تعمیر کیلئےن لیگ کے دورمیں فراہم کردہ 56 کروڑ کی بقیہ رقم موجودہ حکومت نے جاری کردی ہے۔