شریف فیملی پر ایک بار پھر مشکل وقت ۔۔۔۔ میاں نواز شریف کے دو قریبی عزیزوں کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع، زاہد شفیع وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے بنک ڈیفالٹر کشمیر شوگر ملز مالکان کیخلاف تھانہ شور کورٹ کومقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، میاں جاوید شفیع وغیرہ پرکشمیر شوگر ملز مالکان پر بنک کو

رہن شدہ 2 لاکھ 17ہزار 400چینی کی بوریاں چوری کرنے کا الزام ہے۔ایڈیشنل سیشن جج سید محمد الیاس نے نجی بنک کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی بنک کا موقف ہے کہ کشمیر شوگر ملز مالکان شاہد شفیع سمیت دیگر نے اربوں روپے کا اسٹاک چوری کروایا، متعلقہ پولیس کو ملزموں میاں جاوید شفیع، شاہد شفیع، زاہد شفیع، طارق شفیع، میاں پرویز شفیع، علی پرویز اور خالدہ پرویز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی، مگرپولیس نے ملزموں کے اپوزیشن لیڈر سے عزیز داری اور بااثر ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا، قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو ڈیفالٹر قرار دیا،کشمیر شوگر ملز مالکان کیخلاف بنک کا سٹاک چوری کروانے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔