اگر دوست ممالک ہماری مدد کو نہ آتے تو ۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو اقتدار کے ایوانوں کی اصل صورتحال معلوم ہو جائے گی

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے گزشتہ دس سالوں میں ملک کو بڑی بے دردی سے لوٹ کر قومی خزانہ خالی کر دیا، اگر دوست ممالک اور آئی ایم ایف مدد کو نہ آتے تو عوام کاجینا دوبھر ہوجاتا،

تھوڑا صبر کریں آئی ایم ایف کی مدد آتے ہی حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ اعجاز شاہ نے کہا ہر چیز کا علاج ڈنڈا نہیں، ازخود مہنگائی کرنے والے تاجر خود ہی ٹھیک ہو جائیں، ابھی بجٹ پاس نہیں ہوا اور چیزوں کےنرخ بڑھا دئیے ہیں، تاجر خوف خدا کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اوپرتو اسلام نافذ کیا ہی ہے، ہماری بھی سرکاری چائے بند کررکھی ہے، مہمانوں کو چائے بھی سرکاری کھاتے سے نہیں پلا سکتے۔ عمران خان کےتو خود کے پاس پیسےنہیں ہیں۔