مریم نواز اور حمزہ شہباز پکے پکے جیالے بن گئے ۔۔۔۔یہ تازہ ترین خبر پڑھ کر آپ کمنٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بینظیر بھٹو کے جنم دن کے موقع پر ان کیلئے دعا کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک تبصرے میں انہوں نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ کو دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں کی پرورش بہادر مائوں نے کی ۔ ہم شاید ان کے آرام دہ سائے

اوردعائوں بھرے لمس سے محروم ہوگئے ہیں لیکن وہ ضرور ہمیں جنت سے دیکھ رہی ہوں گی ۔ اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے چیمبر میں منعقد کی گئی مختصر سی تقریب میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔