بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا جس کے تحت آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام کی پیش رفت پر غور کیا گیا اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرض پروگرام سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام، سٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن اور پٹرولیم ڈویژن سے مذاکرات کرے گا۔
Discussion about this post