چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، نیسپاک کے حکام اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا، سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔
Discussion about this post