نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا، بانی پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، ملاقات کے دوران جیل انتظامیہ کی جانب سےاڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ کروا دی گئی۔
Discussion about this post