غزہ کے علاقے رفاہ میں گھروں اور اپارٹمنٹس پر اسرائیلی فضائی حملے جار ہیں ، حملوں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 14 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہو گئے، عرب میڈیا جبالیہ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ میں بھی ایک گھر پر حملہ کیا گیا، ایک بچہ شہید ، متعدد فلسطینی ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہو گئے، فائق المبوح غزہ میں خوراک کی منصفانہ تقسیم اور قیامِ امن کے ذمے دار تھے، یاد رہے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 31 ہزار،819 ہوگئی جبکہ73 ہزار، 934 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Discussion about this post