تمہاری یہ جرات کہ تم۔۔۔۔ ایک صحافی نے ایسا کونسا سوال پوچھ لیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہتھے سے اکھڑ گئے ، ویڈیو ملاحظہ کیجیے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے متعلق سوال پوچھنے پر برہم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق روس سے متعلق سوال پوچھنے پر پریس کارڈ منسوخ کرکے وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا۔انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے کا غصہ امریکی صدر نے صحافی پر نکال دیا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رپورٹر پر چڑھ دوڑے۔

رپورٹر نے انتخابات میں روسی مداخلت کے متعلق سوال کیا تھا۔روسی تحقیقات سے متعلق کسی بھی معاملے سے میرا تعلق نہیں، کیونکہ یہ ایک افواہ ہے اور یہ بہت ہو گیا، ان سے مائیک لے لو، میں نے بتایا ہے کہ سی این این کو خود شرم آنی چاہیے کہ تم اس کے ساتھ کام کر رہے ہو، تم اکھڑ مزاج ہو، تمہیں سی این این کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے”۔امریکی صدر نے امریکی چینل کے رپورٹر کا پریس کارڈ منسوخ کرا کے وائٹ ہاؤس میں داخلہ بھی بند کرا دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اور صحافی کو نسل پرستانہ سوال نہ کرو، کہہ کر خاموش کروا دیا۔