افغانستان کے 2فوجیوں کو سزا، آئی ایس آئی کیساتھ مل کر کیا کررہے تھے؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

کابل (ویب ڈیسک)افغان عدالت نے اپنی ہی فوج کے دو اہلکاروں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو ملکی راز دینے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنادی، یہ مقدمہ دو سال تک چلتارہا جبکہ ان فوجیوں کے وکیل نے موقف اپنایاکہ ان کے موکلان پر تشدد کیاگیا اور بیان زبردستی لیاگیااور فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق شاہ محمد اور نظیراللہ کو 2016 میں پاکستان کا سفر کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔ حکام کے مطابق ابتدا میں انہوں نے اس جرم سے انکار کیا لیکن بعد میں جلال آباد کی ایک فوجی عدالت میں اقرارکیا۔فوجی پراسیکوٹر نجیب الرحمن نادم نے کہا کہ ان دونوں نے دہشت گرد حملوں اور بم دھماکوں کے بارے میں خفیہ معلومات پاکستان کو دیں۔