You are here
Home > انٹر نیشنل > ملالہ یوسفزئی کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیتی پیغام

ملالہ یوسفزئی کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیتی پیغام

ٹورنٹو(ویب ڈیسک) ملالہ یوسفزئی کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کردیا۔۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا۔میں اس موقع پر انکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں اور مرحومہ کے لیے دعا گو ہوں۔تفصیلات کے مطابق

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز آج لندن میں طویل علالت کے بعد انتقال کر چکی ہیں۔انکی وفات کے موقع پر شریف خاندان کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے تمام چاہنے والے بھی گہرے رنج و الم میں ڈوب چکے ہیں جبکہ ہر پاکستانی اس حوالے سے شدید دکھ کا اظہار کررہا ہے۔اس موقع پر سرکاری سطح پر بھی شریف خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ غم کے اس موقع پر شریف خاندان کے ساتھ ہر قسم کا قانونی تعاون کرنے کا بھی عندیہ دیا جارہا ہے۔اس موقع پر تمام سرکاری ،غیر سرکاری اور دیگر شخصیات کی جانب سے شریف خاندان کے ساتھ تعزیت کی جارہی ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق خواتین کے حقوق کی علمبردار ملاملہ یوسفزئی نے بھی اس پر غم موقع پر شریف خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انکا کہنا تھا کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا۔میں اس موقع پر انکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں اور مرحومہ کے لیے دعا گو ہوں۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مرحومہ کی جرات اور سیاسی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔(ش،ز،خ)


Top