یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتح کون ٹھرا ؟

نیویارک (ویب ڈیسک)سربیا کے ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ نے ارجنٹائین کے ڈیل پورٹو کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے۔نیویارک میں اتوار کی رات کھیلے جانے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں نواک جو کو وچ نے اپنے حریف ڈیل پورٹو کو 6-3، 7-6 اور 6-3 سے فرق

سے شکست دی۔یہ نواک جوکووچ کے کریئر کا مجموعی طور پر 14 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ویمبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے والے 31 سالہ جوکووچ کا یہ تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔نواک جوکووچ سنہ 2008، 2011، 2012، 2013، 2015 اور 2016 میں آسٹریلین اوپن، سنہ 2016 میں فرینچ اوپن، سنہ 2011، 2014، 2015 اور 2018 میں ویمبلڈن جبکہ سنہ 2011، 2015 اور 2018 میں یو ایس اوپن جیت چکے ہیں۔جوکووچ کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 20 جبکہ سپین کے رافیل نڈال 17 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔اس سے پہلے سنیچر کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے فائنل میں جاپانی ٹینس سٹار نوامی اوساکا نے سرینا ولیمز کو 2-6 اور 4-6 سے فرق سے ہرایا۔اوساکا نے پہلے سیٹ میں سرینا پر واضح برتری قائم رکھی جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی وہ بہت پرسکون رہیں۔ وہ جاپان کی پہلی کھلاڑی بنیں جنھوں نے کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتا ہو۔(ش،ز،خ)