You are here
Home > انٹر نیشنل > “جب اچھے مواقع دستک دے رہے ہوں تو” ۔۔۔۔۔ بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے شسما سراج کو لکھے خط میں بڑا مطالبہ کر ڈالا

“جب اچھے مواقع دستک دے رہے ہوں تو” ۔۔۔۔۔ بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے شسما سراج کو لکھے خط میں بڑا مطالبہ کر ڈالا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) کرتارپورصاحب راستہ کھولنے کی پاکستانی پیشکش کے مثبت جواب کے لیے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھ دیا۔نوجوت سنگھ سدھو کے خط میں اس معاملے پر سشما سوراج سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

۔سدھو نے کہا کہ جب اچھے مواقع دستک دے رہے ہوں تو آگے بڑھ کر دروازہ کھول دینا چاہیے۔انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے کرتار پور صاحب راستہ کھولنے کا کہہ کر مثبت ارادہ ظاہر کیا ہے ، اب بھارت کی باری ہے کہ وہ اس کا مثبت جواب دے۔واضح رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان میں آئے،اس دوران ان کیآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا جس سے بھارت میں کہرام مچ گیا اور انہوں نے سدھو کے خلاف منفی پراپیگنڈا بھی شروع کر دیا تھا،تاہم آرمی چیف سے ملاقات میں نوجوت سنگھ سدھو نے کرتا پور سرحد کھولنے کی درخواست کی تھی۔نوجوت سنگھ نے کہا تھا کہ اگر دونوں پنجاب کے بارڈر کھول دیں تو 6 مہینے میں 7 سال کی ترقی کے امکان ہیں۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، جنرل باجوہ نے بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر راستے کھولنے کا کہا ہے، انہوں نے کہا کہ جنم دن پر کرتار پورہ کا راستہ کھول دیں گے۔ سابق بھارتی کرکٹر کا کہناتھا کہ میں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سمیت ایک چھوٹاسا وفد لاناچاہتا ہوں،جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہ جتنے لوگ مرضی آناچاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کب تک ہم لال سمندر میں تیریں گے، آئیں ایک نیلا سمندر بنائیں جس میں سب تیریں، سوچ کر آیا تھا یہاں دوستی کرکے چلیں گے کوئی سیاسی بات نہیں کرنی، میں کوئی حکومتی وزیر نہیں دوست بن کر آیا ہوں، دوستی کے پیغام کے بدلے میں اتنا کچھ دے دیا گیا وہ ساری زندگی نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہاہے کہ پاکستانی امن پسند ہیں،آپ کوہرجگہ ویلکم کہیں گے،نوجوت سندھ سدھو کا کہناتھا کہ پاک فوج کے چیف کی اتنے اچھے اندازمیں بات چیت دل کوبہت بھائی۔(ف،م)


Top